Dissertations

مقالات

 لائبریری میں موجود تحقیقی مقالات کا دورانیہ ۱۹۶۶ سے ۲۰۱۸ تک ہے۔ یہ مقالات انواع و اقسام کے ہیں ان میں ۸۲ مقالات پی۔ ایچ۔ ڈی کے لیے جمع ہوئے منظور ہوئے اور اسناد تفویض ہوئیں۔ ۱۰ کو ایم فل، ایم ایڈ ۱۰ ایم۔ اے اور ایک ایم۔ ایس۔ سی کی ڈگری کے حصول کا باعث ہوئے۔ مقالات کی کل تعداد ۱۰۴ ہوئی۔

۱۰۱ مقالات اردو میں اور ۳ انگریزی زبان میں تحریر ہوئے گو ان کا موضوع اردو ادب رہا۔ انگریزی میں اقبال کی شاعری نو طرز مرصع اور فاسی عربی عناصر کا انگریزی پر اثر کے عنوانات پر تحقیق کی گئی۔ اردو لسان و ادب و تاریخ کے علاوہ تہذیب و تمدن، تعلیم، نفسیات اور لائبریری اینڈ انفارمشن سائینس جیسے تکنیکی مضمون پر اردو میں بسیط مقالہ لکھا گیا۔ جن چار شخصیات کو ڈاکٹر جمیل جالبی نے اپنی نگرانی میں پی۔ ایچ۔ ڈی کروائی ان میں آغا محمد ناصر خاں، صفیہ خان، عبد الصمد انصاری اور نسیم فاطمہ شامل ہیں۔

مقالات شخصی احوال و آثار، اصنافِ ادب ۱۰ ادبی انجمنوں اور اداروں پر زیادہ ہوئے تقابلی جائزے بھی ہوئے۔ بیشتر مقالات کے ڈاکٹر جمیل جالبی ممتحن رہے ان مقالات پر ان کے ہاتھ سے لکھی ہوئی تحریریں و اصلاح موجود ہے۔ اس میں وہ مقالات بھی ہیں جو ڈاکٹر جمیل جالبی پر ہندوستان میں لکھے گئے اور وہ بھی جن پر پاکستان کی دیگر جامعات نے اسناد تفویض کیں۔ یہ تمام درجہ بندی کے عمل سے گزر چکے ہیں اور ان سے استفادہ کر کے موضوع کے انتخاب میں مدد مل سکتی ہے بیشتر مقالات ٹائپ یا مشینی کتابت میں پیش ہوئے ہیں ۱۰ مقالات میں سے ۸ مصنفین کی اپنی تحریر میں ہیں یعنی قلمی نسخہ ہیں ۲ قلمی نسخہ کا عکس ہیں۔ یہ درجِ ذیل ہیں۔ اردو ادب کا پاکستانی مزاج، وحید اختر فن و فنکار، اردو اور راجھستانی بولیاں، علمائے دیوبند کی خدمات نثر اردو، میر تقی میر کی شاعری کا عروضی تجزیہ، اردو اور فارسی کے روابط، سجاد باقر رضوی کی ادبی خدمات، مرزا عظیم بیگ چغتائی شخصیت و فن، گردش رنگ چمن اور عورت کی سماجی تقدیر، فیض کی شاعری میں رنگ کی اہمیت شاہد احمد دہلوی قلمی تحریروں سے محققین کی طرز تحریر اور ان کی ان تھک محنت کا اندازہ بخوبی کیا جا سکتا ہے۔