The renowned scholar Dr. Jameel Jalibi was born on 01 July 1929 in a Yusufzai family of Aligarh, India. He Matriculated from Saharanpur and completed his Bachelor from Meerut College. After partition 1947, he migrated to Karachi and continued his education. He done MA Urdu, MA English, LLB, PhD and DLitt from the University of Sindh.
He started his professional career in 1950 as Headmaster of Bahadur Yar Jang School, Karachi. He joined Pakistan Income Tax Department in 1953 and retired as commissioner officer. He served Karachi University as a Vice-chancellor during 1983-1987. In his entire life he severed as literary critic, writer, historiographer and researcher. He passed away on 18th April 2019 at the age of 89.
He received many awards on his contribution such as; Hilal-e-Imtiaz (1994), Sitara-e-Imtiaz, Baba-i-Urdu Maulvi Abdul Haw Award (2006) and after his decease Dr. Khawar Jameel received Nishan e Imtiaz from President of Pakistan on his behalf.
He was regarded as an important literary figure of his time. The literary critics would always find it really difficult to reckon him either as a man of literature or a scholar, as he had done his best to produce works establishing him as a literary historian, a critic, a magazine editor, a text editor, a researcher, a compiler and a scholar.
His works paved the way for literary values for his contemporaries. His literary magazine ‘Naya Daur, Karachi’ contributed much in this regard. After the independence of Pakistan, the views expressed on the Pakistani culture remained indecisive to some extent as the people from the left-wing had some observations in this regard. His remarkable work on the Pakistani culture not only decided the disagreement of both sides but also concluded the debate for good.
Dr. Jamil Jalibi was a skilful text editor. He edited many Urdu classical literary texts which widened the literary horizon of Urdu classics among its readers. A rare Urdu classical text ‘Kadam Rao Padam Rao (masnavi)’ was edited by him. Its texts had a very difficult style to read for any text editor but Dr Jalibi succeeded in the herculean task. He not only skilfully edited the text but also wrote a detailed preface for the work. The other texts edited by him are ‘Dewan Hasan Shauqi’ and ‘Dewan Nusrati’. His works on Mir Taqi Mir and Jurrat are of hard work and brilliance. The scholars of Urdu literature would find them really useful to cite in their works.
Apart from his scholarship, he was a government officer and served as vice chancellor of the University of Karachi. After Dr Ishtiaq Husain Qureshi, he was recognised and cited as a scholar of high caliber even abroad. The works of Dr Qureshi and Dr Jalibi have frequently been included in the bibliographies compiled on South Asian literary studies.
Dr. Jalibi didn’t have much university teaching experience, but he made many effective administrative and academic measures for which the university benefited a lot. His effective measures saved the university from the unfair use of the student politics. Due to his efforts, the university generally upgraded its standards and its libraries were among the best places which reaped the benefits of his vice chancellorship. He would visit the libraries to inspect the arrangements.
Meanwhile, Dr. Jalibi acquired over 250 microfilms of rare Urdu manuscripts from the India Office Library to provide the literary researchers with these precious unpublished works. After his tenure, the microfilms and machines to read them were not given due care, let alone to enhance the capacity of the microfilm section of the library.
After being nominated as president of the Muqtadra Qaumi Zaban, Islamabad, Dr Jalibi did a remarkable job. An English-to-Urdu dictionary was compiled. This hefty work was based on the Merriam-Webster Dictionary. In his short tenure, he completed the work.
One of his most acclaimed works is ‘Tarikh-e Adab-e-Urdu’ which culminated in four hefty volumes. However, the work is yet to be completed. It is the only historiography of Urdu which has many things to offer to its readers, such as reliable sources, analysis, issues and conclusion. Dr. Jalibi’s point of view to analyse the authenticity of a source is unprecedented. To critically judge the statements of contemporaries and modern researchers about the literary figures of the classical Urdu poetry and prose is not an easy job to do, but Dr Jalibi’s detailed analysis has rendered its readers to believe. The things that made Dr Jalibi unmatched among his literary historians were his social and political understanding of Urdu classical literature.
Dr. Jalibi also benefited much from his readings of the world literature and their critical works. The work of Ram Babu Saksena (Tarikh-e Adab-e-Urdu) remained useful for decades but it is devoid of social and political motives of the literary works. The literary histories written from the limited point of view cannot compete the work of Dr Jalibi. Many projects of literary histories, such as Daastan-e Tarikh-e Urdu by Hamid Hasan Qadri, Seerul Musannifeen by Muhammad Yahya Tanha, Ali Garh Tarikh-e-Adab by the Ali Garh University and Tarikh-e Adabiat-e-Musalmanaan-e-Pakistan wa Bharat by the Punjab University, could not overshadow the work of Dr Jalibi. In his literary history, Dr Jalibi does not see the Urdu classical literature into sections of poetry and prose. He actually sees the political and social motives behind the creation of literature.
Dr Gian Chand Jain in his book ‘Urdu Adab ki Tarikhain’ studied over 50 Urdu histories in which some historical works were not included. The writer of this article pointed out those histories left by Mr. Jain in his article. Dr. Jain described the work of Dr. Jalibi as the most impressive work among all histories written in and for Urdu literature and its trends. In English language, Urdu histories have been written and due care has also been given to some of its scientific trends but remained ineffective as the historians of English language are not able to fully comprehend the Urdu classical literature.
The classical Urdu literature from the beginning to Iqbal, including the Islamic literatures of India and the Urdu literatures, are of those work which is shy from their aims. Therefore, it compels me to think that the life of Dr. Jalibi could permit him to complete his work of history as two of its volumes are still to come to sum up the entire history of Urdu literature.
It is to here mention that various forums in Pakistan are determined to pay tribute to Dr. Jamil Jalibi sahib. These forums are appreciative of his works. It is fine enough. But the things we all must ponder over at this moment while paying tribute to the benefactor like Dr. Jalibi are as how could we complete his work of history and do something meaningful in this regard. Otherwise, efforts for holding such programmes where people remember his works would do nothing.
Dr. Jalibi was really determined to undertake work for the fifth volume soon after the fourth volume had gone to printing. He had also done some spadework in this regard. He remained busy for gathering sources and writing notes for the remaining volume since he undertook the task of writing the history of the Urdu literature. The notes written for the remaining volumes must be in his papers he left. The notes pertaining to his history projects and letters received must be published for the readers. Let me remind you that fifteen years back renowned researcher Mushfiq Khawja died in Karachi. His papers included crucial information about his personality and others who wrote him letters which remain unpublished yet. The memorial established on Mushfiq Khawja is deprived of the papers. Similarly, many personal collections of the known literary figures of Urdu donated to the University of Karachi’s library are now eating dust. It is hoped that Dr. Jameel Jalibi Research Library established in the University of Karachi where due care should also be given to his unpublished and incomplete works. Dr Jalibi’s papers should be preserved in this research library.
بین الاقوامی شہرت یا فتہ ڈاکٹر جمیل جالبی ۱۲ جون(دفتری کاغذات میں یکم جولائی) ۱۹۲۹ء کوعلیگڑھ میں پیدا ہوئے۱۸ ، اپریل ۲۰۱۹ء کو وفات پائی۔ درازقامت، کشادہ پیشانی، اونچی ناک، عینک کے عقب سے دیکھتی متجسّس بڑی بڑی آنکھیں، چہرے پر متانت، شرافت اور دھیمی سی مسکراہٹ، شہابی رنگت، پُر اعتماد انداز، گفتگو میں ٹھراؤ، لہجہ میں رسانیت، اظہار خیال میں سادگی و پُرکاری، اختصار کی ہنرمندی پُر اثر تبادلہ خیالات، چھا جانے کی غیر معمولی صلاحیت، وہ ایک با عمل مسلمان، سچے محّب وطن، تھے ان کی فکر کی بلندی، بروقت عمل کی قدرت کا سبھی اعتراف کرتے ہیں۔
ڈاکٹر جمیل جالبی نے ابتدائی تعلیم سہارن پور، علی گڑھ اور میرٹھ سے حاصل کی اس کے بعد ہجرت کی اور جامعہ سندھ سے ایم، اے اردو ایم، اے انگریزی اور پی۔ ایچ۔ ڈی اردو کے قدیم ادب پر کیا انکی قدیم ادب پر دسترس کی بنا پر انہیں ڈی لٹ اور پھر اعزازی ڈی۔ ایس۔ سی کی اسناد تفویض ہوئیں۔
ڈاکٹر جمیل جالبی نے بہادر یار جنگ اسکول میں پرنسپل کے عہدہ پر مہارت سے خدمات انجام دیں۔ ما بعد سی۔ ایس۔ ایس کے بعد شعبہ انکم ٹیکس سے وابستہ ہوئے اور کمشنر کے عہدہ سے ریٹائر ہوئے ریٹائرمنٹ کے بعد جامعہ کراچی، مقتدرہ قومی زبان، اردو ڈکشنری بورڈ میں منتظم اعلیٰ رہے اور اپنی منتظمانہ صلاحیتوں سے ان اداروں کو بامِ عروج پر پہنچا دیا۔ جامعہ کراچی کے مالی، علمی و ادبی، تحقیقی، لسانی، نصابی وغیری نصابی مسائل حل کئے اور ایک بے مثال منتظم ثابت ہوئے۔
مقتدرہ قومی زبان کے منتظم کی حیثیت سے متعدد تصانیف شائع کیں۔ ادارت کی مصنیفین کو لکھنے کی ترغیب دیکر قابل ذکر کارنامے فروغ اردو کے لیے انجام دیئے اردو ڈکشنری بورڈ کی اعزازی نظامت کی اور تاریخ ادب اردو کی تکمیل کی خاطر دیگر سرگرمیوں کو خیر باد کہ دیا۔ ۲۵، اداروں میں سر کردہ عہدوں پر فائز رہے ان کے پیش نظر ہمیشہ ایک معیار، ایک میزان رہا۔ اس پر خود بھی عمل کیا اور شاگردوں سے بھی کروایا۔
سو سے زیادہ اعزازات حاصل کئے۔ قومی و سرکاری سطح پر تسلیم کئے جانے والے اعزازات میں ستارہ امتیاز ، ہلال امتیاز اور پاکستان کا سب سے بڑا اعزازنشان امتیاز کے مستحق قرار دیئے گئے۔یہ اعزاز بعد ازا وفات ان کے بڑے فرزند ڈاکٹر خاور جمیل نے صدر پاکستان سے وصول فرمایا۔
فروغ اردو کے لیے انہوں نے لغت نویسی کی۔ قومی اردو لغت، قدیم اردو کی لغت، فرہنگ اصطلاحات جامعہ عثمانیہ مرتب کیں، اردو میں انگریزی اصطلاحات کے تراجم کئے اور زبانوں کو ایک دوسرے کے قریب لانے کی کوشش کی۔
ڈاکٹر جمیل جالبی اردو کے ساتھ ساتھ انگریزی ادب کے بھی قاری رہے دونوں زبانوں پر دسترس رکھتے ہوئے انہوں نے انگریزی ادب کی خاص تحریروں کو اردو کے قالب میں ایسے ڈھالا کہ وہ مطابق اصل معلوم ہوتے ہیں پہلا ترجمہ جانورستان کے نام سے ۱۹۵۸ء میں شائع ہوا اس کا جدید ایڈیشن ۲۰۲۲ء میں انیمل فارم کے عنوان سے شائع ہوا ہے۔ اس کے علاوہ ایلیٹ کے مضامین، ارسطو سے ایلیٹ تک، برصغیر میں اسلامی جدیدیت، برصغیر میں اسلامی کلچر انکے مقبول تراجم رہے جن کے کئی ایڈیشن شائع ہو چکے اور اب بھی ہو رہے ہیں۔
ڈاکٹر جمیل جالبی ادبی مورخین میں ممتاز مقام رکھتے ہیں۔ تاریخ ادب اردو کی چار جلدیں اپنی جامعیت اور معیار کے اعتبار سے وقیع ہیں۔ ان جلدوں میں ادب کا ارتقا نظر آتا ہے اور ان کی اہم خصوصیت پیش کردہ مواد کا استناد ہے۔ قدیم اردو ادب کے حوالے سے ان کی تدوینی خدمات اردو زبان و ادب کی گمشدہ کڑیوں کی بازیافت ہے۔ مثلاً دیوان حسن شوقی، دیوان نصرتی، مثنوی کدم راؤ پدم راؤ، کلیات میراجی ن۔ م ۔ راشد وغیرہ۔
ڈاکٹر جمیل جالبی تحقیق و تنقید کے امتزاج سے نئی اصطلاح “تحقید” استعمال کرتے ہیں۔ وہ فکر و تنقید کو لازم و ملزوم قرار دیتے ہیں ان کی تصانیف، ادبی تحقیق، نئی تنقید، عملی تنقید و تحقیق کے نمونے ہیں۔ ڈاکٹر جمیل جالبی نے کلچر کی تشکیل میں قومی یکجہتی کو نہایت ضروری قرار دیا۔ قومی زبان، یکجہتی، نفاذ اور مسائل ایک عمدہ تجزیہ ہے۔ وہ ادبی تحریر کے لئے الفاظ کی ترتیب و تنظیم، فکر کی رفعت، اور لطف و مسرت کے عنصر کو ضروری قرار دیتے ہیں ۔ ادب کو شعور اور ادراک کو مہمیز کرنے والا عنصر فرماتے ہیں اور ادب، قاری اور سماج کے تعلق کو اہم گر دانتے ہیں معاصر ادب پر ان کی نظر ہے۔
ڈاکٹر جمیل جالبی بحیثیت مدیر بھی مقامِ محمود پر فائز رہے پیامِ مشرق، ساقی اور پھر نیا دور کی ادارت اس طرح کی کہ اردو صحافت میں یہ رسالہ یادگار رہا۔ بعض اوقات اشاعت میں تاخیر بھی ہوئی لیکن غیر معیاری تحریروں کی اشاعت سے اجتناب کیا گیا۔
ڈاکٹر جمیل جالبی ادب میں صرف افادیت کو لازم قرار نہیں دیتے نہ ہی منفی جدیدت کا پر چار کرتے ہیں وہ فکر، عمل اور تجاویز کے ذریعہ مستقبل بینی پر یقین رکھتے ہیں۔
ان کا مطالعہ وسیع و عمیق ہے اپنے مطالعہ اور تصنیف و تالیف کی خاطر انہوں نے جو کتب اندوزی کی اور علمی ورثہ جامعہ کراچی کو ہدیہ کیا وہ ان کی خوش ذوقی وسعت فکر و نظر، ادب میں غیر جانبدارنہ تحقیق و تنقید اور فکرِ فردا کا ثبوت ہیں یہ ان کی وسیع القلبی ہے کہ تمام ادبی و علمی ورثہ آئندہ نسلوں کے لیے محفوظ کیا گیا۔
ڈاکٹر جمیل جالبی کے خیالات یا اظہارِ خیال میں کوئی الجھاؤ نہیں ہے ان کی زبان سادہ و سلیس لیکن شگفتہ و دلچسپ ہے۔ تنقید میں تشبیہ و استعارہ کا استعمال مناسب الفاظ، عام بول چال کا انداز اسلوب بیان کی خصوصیات رہی ہیں۔
ڈاکٹر جمیل جالبی مستقل مزاجی سے خطوط نگاری کرتے رہے دو ہزار کے لگ بھگ خطوط جنمیں علماء، ادباء، شعراء، حکماء، رفقاء شامل ہیں ان کے ذخیرہ دستاویزات کی زینت ہیں۔ ڈاکٹر جمیل جالبی اپنی مذکورہ بالا تمام خصوصیات کے حامل ہونے کے علاوہ شخصیت گر تھے۔ ان کے کئی شاگرد اور رفیق ان کے نقشِ قدم پر چل کر مشہور ہوئے۔ تحمل، بردباری، وقت کی قدر کرنا ان کی شخصیت کا ایک حصہ رہے وہ بدگوئی، غیبت اور خود ستائی سے بہت دور رہے۔
ڈاکٹر جمیل جالبی نے جو کام کئے ان میں اہم کام یہ بھی ہے کہ انہوں نے بچوں کا ادب تخلیق کیا، نہ ہوئی قرولی، حیرت ناک کہانیاں اس کی مثالیں ہیں۔
ڈاکٹر جمیل جالبی کی کتابوں کے سندھی تراجم بھی ہوئے اور انہوں نے انگریزی میں بھی کتابوں کی تدوین و تالیف کی۔ یوں ایک بہت بھرپور اور قابل تقلید زندگی گزاری۔
ڈاکٹر جمیل جالبی کے بارے میں ہندوستان میں کئی تحقیقی مقالے لکھے گئے اور شائع ہوئے۔ پاکستان میں بھی ڈاکٹر اظہر رفیع، ڈاکٹر، سمیرا انجم نے ان کی ادبی جہات پر مقالے لکھے اور وہ شائع ہوئے کتابوں میں ڈاکٹر گوہر نوشاہی، ڈاکٹر جمیل جالبی ایک مطالعہ عبد العزیز ساحر کی ڈاکٹر جمیل جالبی شخصیت و فن، رضوانہ نسیم کا مقالہ ڈاکٹر جمیل جالبی شخصیت و فن، محمد عیسیٰ انصاری کا مقالہ اردو تنقید کے ارتقاء میں ڈاکٹر جمیل جالبی کی خدمات ڈاکٹر سعدیہ سعد سلمان کا مقالہ ڈاکٹر جمیل جالبی، ڈاکٹر خاور جمیل کی کتاب ڈاکٹر جمیل جالبی: بڑی مشکل سے ہوتا ہے چمن میں دیدہور پیدا، راقم اطروف کی دوسوانحی کتابیات جمیل جالبی: سوانحی کتابیات وغیرہ ہیں۔
مختلف رسائل نے خصوصی شمارے شائع کئے کچھ رسائل نے گوشے جمیل جالبی کے نام کئے۔ اس کے علاوہ مضامین و مقالات کی ایک بڑی تعداد منصہ شہود پر آئی، بحیثیت ممتحن ڈاکٹر جمیل جالبی نے جو تحقیقی مقالات جانچے اور جن پر اسناد مرحمت ہوئیں ان کا ایک ذخیرہ ڈاکٹر جمیل جالبی کے ادبی ذخائر کا ایک حصہ ہے۔ ابھی کئی ایسے موضوعات ہیں جن پر تحقیق کی جا سکتی ہے مثلاً انکے دور کے اخباری تراشے، ان کو حاصل ہونے والی دستخط شدہ کتابیں ، قدیم و نادر کتب، رسائل کے خصوصی شمارے وغیرہ جو محقق کے لیے عمدہ مآخذ ہیں۔
ڈاکٹر جمیل جالبی کے اہل خانہ ان سے عشق رکھتے ہیں اس کا بین ثبوت ڈاکٹر جمیل جالبی ریسرچ لائبریری کی تعمیر ہے اسکی تشکیل ڈاکٹر خاور جمیل کی ذاتی محنت اور اہل خاندان کی معاونت سے ہوسکی۔ پنجاب یونیورسٹی میں ڈاکٹر جمیل جالبی چیئر قائم ہے یہ دوسرا اہم قدم تھا۔ اسکے تحت ڈاکٹر زاہد منیر عامر کی سرپرستی میں ایم۔ فل کے تحقیقی مقالات ڈاکٹر جمیل جالبی پر تحریر کئے گئے اور ان کی ادارت میں شائع ہوئے۔ لاہور اور کراچی کی ایک شاہراہ کا نام ڈاکٹر جمیل جالبی روڈ رکھا کیا گیا پشاور یونیورسٹی میں ڈاکٹر جمیل جالبی گولڈ میڈل اور ایوارڈ جاری کئے گئے۔ امید ہے کہ ان کی تحویل میں جو مخطوطات ذخیرہ ہیں وہ محققین کے لیے مشعلِ راہ ثابت ہونگے۔
ڈاکٹر جمیل جالبی ایک اچھے انسان، باعمل مسلمان ، محب وطن شخصیت تھے۔ وہ مفکر، مبلغ ادب اردو، تحقیق و تنقید نگار، ماہر لسان، لغت نویس، خطوط نگار، سادہ وسلیس نثار تھے۔ اردو کے علاوہ فارسی و انگریزی پر دسترس رکھتے تھے۔ تعلیم، تدریس، تہذیب و تمدن، تاریخ، ان کی دلچسپی کے اضافی میدان رہے۔ فلسفہ، نفسیات، کتب خانہ داری سماجی علوم پر دستگاہ رکھتے تھے۔ انہوں نے تا حیات ذہانت و محنت کو اپنا رویہ بنایا اور یوں ہر میدان میں سرخرو رہے۔
بین الاقوامی شہرت یا فتہ ڈاکٹر جمیل جالبی ۱۲ جون(دفتری کاغذات میں یکم جولائی) ۱۹۲۹ء کوسہارنپور میں پیدا ہوئے۱۸ ، اپریل ۲۰۱۹ء کو وفات پائی۔ درازقامت، کشادہ پیشانی، اونچی ناک، عینک کے عقب سے دیکھتی متجسّس بڑی بڑی آنکھیں، چہرے پر متانت، شرافت اور دھیمی سی مسکراہٹ، شہابی رنگت، پُر اعتماد انداز، گفتگو میں ٹھراؤ، لہجہ میں رسانیت، اظہار خیال میں سادگی و پُرکاری، اختصار کی ہنرمندی پُر اثر تبادلہ خیالات، چھا جانے کی غیر معمولی صلاحیت، وہ ایک با عمل مسلمان، سچے محّب وطن، تھے ان کی فکر کی بلندی، بروقت عمل کی قدرت کا سبھی اعتراف کرتے ہیں۔

©2023. Dr. Jameel Jalibi Reserch Library. All Rights Reserved.
Powered by I Tech Stellar