ڈاکٹر جمیل جالبی تعزیت نامے/ از ڈاکٹر نسیم فاطمہ اور خاور جمیل۔ کراچی: ڈاکٹر جمیل جالبی ریسرچ لائبریری اور مرکزِ تحقیق، ۲۰۱۹۔۵۵ + ۴۰ ص۔قیمت۲۵۰ ۔ سلسلہ نمبر ۱۔
زیر نظر کتاب تعزیت ناموں پر مشتمل ہے یہ تعزیت نامے صاحب علم و فن کے خیالات اور اخبار و رسائل پر مبنی ریکارڈ ہے جسے جمع کرکے کتابی شکل دی گئی ہے تا کہ علم و ادب کے طلبہ اور محقق حضرات اس سے فیض حاصل کر سکیں۔ ان تعزیت ناموں کو پڑھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے و اے صاحبانِ علم نے ان کی رحلت پر افسوس کا اظہار کیا اور اپنے تعزیتی بیان میں انکی موت کو بر صغیر کا ناقابل تلافی نقصان قرار دیا اور انکی تصانیف اور ادبی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ ڈاکٹر نسم فاطمہ اور ڈاکٹر خاور جمیل نے ان سے عقیدت مندی کا اظہار کرتے ھوئے انھیں کتابی شکل دی تا کہ تحقیق کرنے والوں کے لیے معاون ہو۔