Shields

اعزازات

 ڈاکٹر جمیل جالبی ریسرچ لائبریری کے نوادر میں وہ اعزازات ہیں جو یادگاری شیلڈ، اعترافِ خدمات اور نشانِ سپاس کے طور پر ڈاکٹر جمیل جالبی نے حاصل کیے یہ ان کی ان تھک محنت، اپنے ملک، اپنی زبان، اپنی تہذیب و تمدن اور اپنے ادب کی خدمت کے اعتراف کے طور پر ملے۔ یہ ۵۲ ہیں، ۳۲ اردو میں اور ۲۰ انگریزی زبان میں ہیں۔ صدارتی سطح پر ملنے والے اعزازات میں ستارہ امتیاز، تمغہ حسنِ کار کردگی، ہلالِ امتیاز اور نشانِ امتیاز پاکستان کا سب سے بڑا اعزاز ہے جو انکی وفات کے بعد ان کے صاحبزادہ ڈاکٹر خاور جمیل نے صدر پاکستان سے وصول کیا۔ ایک  قسم اعزازات کی مشہور و معروف انجمنوں مثلاً اردو رائٹرز سوسائٹی لندن، نشانِ اعزاز بزمِ غالب، قومی اردو کانفرنس، قومی یک جہتی سیمنار مقتدرہ قومی زبان، نیگ کلچرل سوسائٹی، اکادمی ادبیات پاکستان، سر سید احمد خاں کانفرنس، کی طرف سے ان کی خدماتِ جلیلہ کے اعتراف میں ملے۔ دیگر ادبی انعام ان کی گرانقدر ادبی خدمات کے سلسلہ میں حاصل ہوئے مثلاً آدم جی ایوارڈ داؤد ادبی انعام وغیرہ۔