Signed Books

دستخط شدہ کتب

دستخط شدہ کتب: لائبریری کا ایک شعبہ ایسا ہے جس میں صرف دستخط شدہ کتب رکھی گئی ہیں ان کا تعلق مختلف موضوعات سے ہے۔ جب کسی کتاب پر مصنف، مرتب، مالک کے دستخط  اور تحریر موجود ہو تو وہ کتاب نادر ہو جاتی ہے اس کی اہمیت یہ ہے کر کتاب کس تاریخ کو عطیہ کی گئی، دستخط کی نوعیت کیا ہے۔ دستخط کرنے والا حیات ہے یا مرحوم ہو چکا۔ دستخط کی عبارت سے تعلق خاطر، احترام، کسرنفسی، رشتہ ادب کا تعین کیا جاتا ہے۔ بعض کتب اہم مواقع پر عطیہ کی جاتی ہیں۔ طرز تحریر اور خطِ تحریر بھی اہم ہوتا ہے کہ اس سے عطیہ کرنے والے کے اندازِ بیان پر روشنی پڑتی ہے گوشہ جمیل جالبی میں جہاں ان کی اپنی تصانیف موجود  ہیں وہیں متصل الماریوں پر دستخط شدہ کتب موجود ہیں جن کی درجہ بندی ہو چکی ہے۔  اعدادی جائزہ کے مطابق موضوع کے اعتبار سے تعداد کتب یہ ہے۔ سفر نامے ۸۹، سوانحات ۵۷، مصاحبات ۱۳، یاد داشتیں ۲۳، سرگزشت ۴۹، خاکے ۵۹، شخصیات ۳۰۶، روز نامچے ۴، علامہ اقبال ۶۵، غالب ۳۵، سر سید احمد خان۱۳۰، تاریخ ہندوستان مغرب، اندلس ۴۵، تاریخ پاکستان ۶۶، سندھی کتب ۳۱، انگریزی کتب ۲۶۰، اردو ادب شاعری ۱۳۱۵، ڈرامہ ۳۷، ناول ۹۵، افسانے ۲۹۲، کہانیاں ۴۳، داستان ۲۵، مضامین ۶۳، تقاریر ۹، خطوط ۶۱، طنز و مزاح ۵۶، اردو ادب تاریخ ۴۱،تنقید ۱۹۶، تبصرہ ۲۶، تحقیق ۲۶، مقالات ۴۲،  تذکرے ۳۵، لغات  ۵۰،  صحافت ۴۸، فلسفہ ۲۲، اسلام ۱۲۰، عمرانی علوم ۱۸، فنون ۴، سیاست ۲۷، تعلیم ۲۷، لوک کہانیاں ۹، لسانیات ۶۹، فطری علوم ۱۱، کھیل ۳، بچوں کا ادب ۲۰، اردو ادب ۵۰، متفرقات شاعری ۲۴، فارسی شاعری ۱۰، اب تک کے اعداد کے مطابق دستخط شدہ کتب کی کل تعداد ۳۹۷۹ ہے۔  اس میں رسائل شامل نہیں۔