ڈاکٹر جمیل جالبی ریسرچ لائبریری کا تعارف (سلسلہ مطبوعات ۲۱) کتابچہ کی صورت میں جمیل جالبی فاؤنڈیشن کے تعاون سے شائع ہو گیا ہے۔ اس کا عنوان “ڈاکٹر جمیل جالبی ریسرچ لائبریری ہے” اور اس کے متن میں لائبریری کی بابت جملہ معلومات دی گئی ہیں۔جناب صدر ڈاکٹر خاور جمیل نے اس کتابچہ کو تحقیق نما تحریر قرار دیا ہے اور اسے معلومات افزا لکھا ہے۔ اس کے ذریعہ مختلف علوم، عالمی ادب، پاکستانی ادب، تہذیب و ثقافت، فنونِ لطیفہ تک رسائی ممکن ہے۔ لائبریری عملہ کی محنت کی تدوین ڈاکٹر نسیم فاطمہ نے کی ہے۔