تقریب کی منتظم مشہور سماجی شخصیت محترمہ گلناز محمود صاحبہ نے کہا علمی ادبی فورم کے تحت اس طرح کے مطالعاتی دورے کراتے ہیں تاکہ نئ نسل کو آگاہی ہو۔تقریب کے شروع میں ڈاکٹر جمیل جالبی ریسرچ لائبریری کے متعلق دستاویزی فلم پیش کی گئ تقریب کے آخر میں کتب کے تحائف دئے گئے طالبات اور اساتذہ تین منزلہ خوبصورت لائبریری کتب رسائل اخبارات کے تراشے کی فائلیں مخطوطات دیکھ کر بہت خوش اور حیران ہوئے کہ یہ سب ایک شخصیت کی کتب سے محبت کا نتیجہ ہے اور ڈاکٹر خاور جمیل صاحب اور ان کی ٹیم مبارکباد کے مستحق ہیں کہ اس علمی تحقیق گاہ کا انتظام خوبصورت انداز میں کررہی ہے۔

رپورٹ
میر حسین علی امام